مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 43ویں سالانہ عالمی عید میلاد النبی کانفرنس 19نومبر کو ہو گی

بدھ 14 نومبر 2018 21:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) مرکزی امام حسین کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس بدھ کو یہاںمنعقد ہوا جس کی صدارت ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 43ویں سالانہ عالمی بین المذاہب عید میلاد النبی کانفرنس 19نومبر بروز سوموار اڑھائی بجے سہ پہر پی سی ہوٹل راولپنڈی میں ہو گی ۔

"انتہاپسندی دہشت گردی اور فرقہ واریت کا تدارک آنحضور نبی اکرم کی تعلیمات کی روشی میں " کے عنوان سے کانفرنس میں تمام مذاہب اور فرقوں کے سکالر ز اسوہ نبی پر روشنی ڈالیں گے۔ مرکزی امام حسین کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں حکومتی اعلان کا خیر مقدم کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اس مرتبہ عید میلاد النبی سرکار ی طور پر منائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :