پنجاب بھر کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں تعینات انجینئرز بھی اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر

بدھ 14 نومبر 2018 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) پنجاب بھر کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں تعینات انجینئرز بھی اپنے مطالبات کی حمائت میں سڑکوں پر آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب انجینئرز ایسوسی ایشن کی کال پر گزشتہ روز دو ہزار سے زائد سرکاری انجینئروں نے اپنے اپنے دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی اور سول سیکرٹریٹ سے زمزمہ چوک تک احتجاج ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انجینئروں کو ٹیکنیکل الاونس کی ادائیگی کے مطالبات درج تھے جبکہ ریلی کے شرکاء نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں۔

متعلقہ عنوان :