ڈاکٹر شیریں مزاری سے رکن اسلامتی نظریاتی کونسل کی ملاقات

علامہ افتخار نقوی نے وفاقی وزیر کو میراث میں خواتین کو انکے دینی اور قانونی حق سے محروم رکھنے کے رحجان اور اس سلسلے میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، تجاویز بھی پیش کیں خواتین کے حقوق یقینی بنانے کے لیے موجودہ حکومت پر عزم ہے اور اس ضمن میں اقدامات اٹھا رہی ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق

بدھ 14 نومبر 2018 21:23

ڈاکٹر شیریں مزاری سے رکن اسلامتی نظریاتی کونسل کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شریں مزاری سے بدھ کے روز اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ افتخار نقوی نے وفاقی وزیر کو میراث میں خواتین کو انکے دینی اور قانونی حق سے محروم رکھنے کے رحجان اور اس سلسلے میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیااور اس حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

ڈاکٹر شریں مزاری نے کہا کہ خواتین کے حقوق یقینی بنانے کے لیے موجودہ حکومت پر عزم ہے اور اس ضمن میں اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق اور خاص طور پر میراث میں خواتین کے حقوق کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

بعد ازاںوفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم ای) کے چی،ْرمین، لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں قدرتی اور دیگر ممکنہ آفات کے امکانات اور تدابیر کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر نے ممکنہ قدرتی آفات سے بچائو اور اس حوالے سے انسانی حقوق کے تناظر میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ترجیح دینے سے متعلق توجہ دلائی۔

متعلقہ عنوان :