چنیوٹ،،صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں،سید امان انور قدوائی

جو مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ انکو بروقت حل کیا جا سکے، ضلع کی بہتری اور امن کیلئے آپکا تعاون ہمیشہ درکار رہے گا ، ڈپٹی کمشنر

بدھ 14 نومبر 2018 21:33

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں جو مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ انکو بروقت حل کیا جا سکے، ضلع کی بہتری اور امن کیلئے آپکا تعاون ہمیشہ درکار رہے گا ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی اور ڈی پی او محمد انور کھیتران نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پروگرام میٹ دی پریس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول پیش کی گئی،جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب چوہدری نے ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی اور ڈی پی او محمد انور کھیتران کو پریس کلب آمد پرخوش آمدید کہا اس موقع پر سرپرست پریس کلب حاجی عبدالغفور آرائیں،صدر حاجی بشیر حسین چمن، سینئر نائب صدر شاہد محمود چوہدری و دیگر صحافی کثیر تعداد میں موجود تھے، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے عہدیداران و ممبران کا پریس کلب میں بلانے پرشکریہ اداکیا اور اپنا تعارف کروانے کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ شہر کی ترقی اور بہتری کیلئے میڈیا کا تعاون درکار ہو گا،آپ جو بھی مسائل کی نشاندہی کرینگے میں انہیں حل کرونگا، انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ایک صحافی کا بیٹا ہوں اور ورکنگ صحافیوں کی دل سے قدر کرتا ہوں، آپکے جائز کاموں کے لیے حل کیلئے میرے آفس کے دروازے آپکے لیے ہمیشہ کھلے ہیں ، ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران نے میڈیا نمائندگان سے اپنا تعارف کروانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں باہمی ہم آہنگی امن و امان کے قیام میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ،میڈیا نمائندگان کسی بھی مسئلے کے متعلق آگاہ کریں میں حل کرونگا،انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں میڈیا کا تعاون درکار ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس مقصد کے حصول میں میرا ساتھ دینگے تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی ،امن و امان قائم رکھنے ،کرائم کنٹرول کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا،آخر میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او محمد انور کھیتران نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے اپنی جیب سے بیس بیس ہزار روپے کی ڈونیشن دینے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :