وائس چانسلر کا پنجاب یونیورسٹی طلبہ کو روزگار کی فراہمی یقنی بنانے کیلئے مارچ میں میگا جاب فئیر منعقد کرانے کا اعلان

بدھ 14 نومبر 2018 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام طلبائو طالبات کو روزگار کی فراہمی کیلئے الرازی ہال میں سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، ڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری ،پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، مختلف شعبہ جات کے سربراہان ، فوکل پرسنز اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ طلبائو طالبات کو پیشہ ورانہ مہارتوں اور متعلقہ شعبوں میں عملی تربیت سے آراستہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ انڈسٹری و اکیڈیما کے مابین روابط کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے گی۔اس موقع پر مارچ میں طلبائو طالبات کو متعلقہ شعبوں میں روزگار کی فراہمی کیلئے میگا جاب فئیرکے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔بعد ازاں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔