متحدہ مجلس عمل لاہور کے زیر اہتمام آج مال روڈ پر عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت مارچ ہوگا

شہریان لاہور کل مال روڈ پر تحفظ ناموس رسالت ملین مار چ میں بھر پور شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کریںگی: ذکر اللہ مجاہد

بدھ 14 نومبر 2018 21:37

متحدہ مجلس عمل لاہور کے زیر اہتمام آج مال روڈ پر عظیم الشان تحفظ ناموس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آج (15 نومبر )بروز جمعرات کو دن 12 بجے مال روڈ لاہور پر شہریان لاہور تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں بھر پور شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کریں ۔ملین مارچ کی قیادت متحدہ مجلس پاکستان کے مرکزی قائدین سمیت مذہبی ، سیاسی اور سماجی رہنماء کریں گے۔

(جاری ہے)

تحفظ نامو س رسالت ملین مارچ میں علماء ، وکلاء ، طلباء ، تاجر برداری ، اساتذہ کرام ، دینی ، سیاسی اور سماجی تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں شہر بھر کی مذہبی ، سیاسی اورسماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ علماء ، وکلاء ، طلبہ ، تاجر رہنمائوں ، تعلیم اداروں کے سربراہوں ، مارکیٹس یونین کے عہدیداروں، دینی و سیاسی کارکنوں و سماجی تنظیموں نے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میںبھر پور شرکت کی یقین دہانی اور اپنے ممکن تعائون کا یقین دلایا ۔