دانیال عزیز نے توہین عدالت کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لے لی

بدھ 14 نومبر 2018 21:43

دانیال عزیز نے توہین عدالت کے فیصلے کیخلاف  انٹراکورٹ اپیل واپس لے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے توہین عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کردہ انٹراکورٹ اپیل واپس لے لی،عدالت نے انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی بنیاد پر کیس خارج کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دانیال عزیز کی طرف سے دائر کردہ انٹرکورٹ اپیل کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دانیال عزیز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے مؤکل دائرکردہ انٹراکورٹ اپیل واپس لینا چاہتا ہے،جس پر عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر کیس خارج کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے 28جون کے اپنے فیصلے میں سابق وزیر دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا۔توہین عدالت کے سبب دانیال عزیز 5سال کیلئے نااہل ہو گئے تھے،جس کے خلاف انہوں نے عدالت عظمیٰ میں انٹرکورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی جو اب واپس لئے جانے کے سبب عدالت عظمیٰ کا 28 جون کا فیصلہ جوں کا توں قابل عمل ہوگا۔