چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر ساجد میر کی طرف سے پی آئی اے کے عملے کے خلاف تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دی

بدھ 14 نومبر 2018 22:09

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر ساجد میر کی طرف سے پی آئی اے کے عملے کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر ساجد میر کی طرف سے پی آئی اے کے عملے کے خلاف تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر ساجد میر نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوران پرواز میری طبعیت خراب ہو گئی، پی آئی اے کے عملے نے میری مدد کرنے کی بجائے درشت رویہ اختیار کیا۔ چیئرمین نے ان کی تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دی۔

متعلقہ عنوان :