Live Updates

لاہور ، انتخاب پی پی 168 ،تحریک انصاف کے اسد کھوکھر سمیت 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور

بدھ 14 نومبر 2018 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) انتخاب پی پی 168 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد کھوکھر سمیت 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے عمل کے بعد منظور کرلیے گے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حلقے میں غریب عوام گندہ پانی پینے پر مجبور ہے، جیت کے بعد صاف پانی پہلی ترجیح ہوگا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ضمنی انتخاب کا دنگل 13 دسمبر کو پی پی 168 میں سجے گا۔

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے پہلے روز 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گے۔

(جاری ہے)

جن میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک اسد کھوکھر شامل ہیں۔ملک اسد کھوکھر نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔حلقے کی عوام گندہ پانی پینے پر مجبور ہے۔جیت کر حلقے میں سب سے پہلے حلقے میں صاف پانی دینا اولین ترجیح ہوگا۔

رٹیرننگ افسر رحم زادہ خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خالد قادری کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے ہیں۔حلقے سے انتخاب کے لیے ابتدائی طور پر 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ دیگر آٹھ امیدواروں کو رٹیرننگ افسر نے کل کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کررکھا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات