لاہور ، عدالتوں سے مفرور اور اشتہاری ملزمان فوری گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم

بدھ 14 نومبر 2018 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) سیشن جج لاہور نے عدالتوں سے مفرور اور اشتہاری ملزمان کو فوری گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کی زیرصدارت کریمنل جسٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سمیت پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیشن جج لاہور نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے مزید ہدایت کی کہ پولیس تمام مقدمات کے جلد اور بروقت چالان عدالتوں میں بھجوائے۔ سیشن جج لاہور نے کہا کہ انصاف کی جلد فراہمی کے لئے عدلیہ کو پولیس اہلکاروں کا تعاون درکار ہے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز نے انصاف کی جلد فراہمی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔پولیس فورس ہمیشہ عوامی مفادات کے لیے دن رات محنت کرئے گی اور شہری کے امن و امان ک مزید یقینی بنائے گی۔اجلاس میں سینئر سول جج لاہور شکیب عمران قمر اور تنیوں کچہریوں کے ججز بھی شریک ہوئے۔