راولپنڈی،عدالت کا ریکوری کے درخواست میں پیش نہ ہونے کا نوٹس

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے مینیجر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

بدھ نومبر 22:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ساجدہ احمد چوہدری نے ریکوری کے درخواست میں پیش نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے مینیجر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے سماعت 26نومبر تک ملتوی کر دی ہے، عدالت میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ حکام نے مسماة ممتاز بیگم کے خلاف ریکوری کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں عدالت نے ایس این جی پی ایل حکام سے رپورٹ طلب کی لیکن متعدد مرتبہ نوٹس بھیجنے کے باوجود سوئی گیس حکام پیش نہ ہوئے تو مینیجر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :