بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹیں ہٹا دیں گے ،صدر مملکت عارف علوی

صوبے کی پسماندگی کے ذمہ دار بلوچستان کے حقوق و مفادات پر سودا بازی کرنیوالے ہیں صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوششیں کریں گے ،پانی بحران سمیت تمام مسائل حل کرینگے ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 22:52

بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹیں ہٹا دیں گے ،صدر مملکت عارف علوی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانی کا بہت بڑا بحران ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی ، گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے لائن ہونی چا ہئے، صدر کی ذمہ داری وفاقی معاملات کو دیکھنا ہے ،بلوچستان کی پسماندگی کی ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے بلوچستان کے حقوق اور مفادات کے نام پر سودا بازی کی، وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت مل کر بلوچستان میں جاری ترقیاتی اسکیمات کو مزید جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلتن ہائوسنگ اسکیم کوئٹہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسما عیل، وفاقی وزراء شیخ رشید، فیصل واوڈا، علی محمد خان ودیگر بھی موجود تھے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانی کا بڑا بحران ہے اس مسئلے کے سلسلے میں کوئٹہ آنے کا پلان تھا کوئٹہ میں سیوریج کے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے منصوبہ شروع کیا جاریا ہے گورنر سے بلوچستان میں یونیورسٹیز کے قیام کیلئے بات ہوئی گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے لائن ہونی چاہئے ان سب معاملات پر صوبائی کابینہ سے بات ہوئی صدر کی ذمہ داری وفاقی معاملات کو دیکھنا ہے بلوچستان کیلئے موسم سرما میں گیس قیمتوں میں رعایت کیلئے بات کروں گابلوچستان کی کوسٹل لائن ملک میں سب سے بڑی ہے بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے دس ارب روپے کی فشریز برآمد ہوسکتی ہیں ہم سب کا خواب پر امن اور خوشحال پاکستان ہے صورتحال کے مطابق رائے کی تبدیلی کو یوٹرن نہیں کہاجاسکتاڈپٹی اسپیکر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور اس مسئلے کیلئے وفاقی وزرا کیساتھ کوئٹہ آیا ہوں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی میں حائل رکاوٹیں ختم کرینگے اور صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر کے بلوچستان کے عوام کیساتھ کئے گئے وعدے پورے کرینگے کیونکہ ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کا نعرہ لگا کر صوبے کو پسماندہ رکھنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے اب ہماری کوشش ہو گی کہ یہاں کی حکومت اور اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔