صدر مملکت سے صوبائی مشیر ایکسائز ملک نعیم خان سے ملاقات

ڈاکٹر عارف علوی کو صوبائی مشیر نے اپنے حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 14 نومبر 2018 22:52

صدر مملکت سے صوبائی مشیر ایکسائز ملک نعیم خان سے ملاقات
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) صدر مملکت عارف علوی سے صو بائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے گورنر ہائوس بلوچستان میں ملاقات کی اور ان کو اپنے حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا کہ اس جدید دور میں بھی کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقع اغبرگ کے عوام آج بھی گیس کی نعمت سے محروم ہیں ماضی میں بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث شدید سردیوں میں عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں کچلاک نوحصار میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی سے گھر یلو صارفین عذاب میں مبتلا ہیں ساتھ ہی زراعت کا شعبہ بھی تباہی سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس بلوچستان میں امن وامان برقراررکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے لیویز فورس مقامی افراد پر مشتمل ہے دیہی علاقوں میں امن وامان کیلئے مزید بہتر کارکردگی کیلئے اسے جدید اسلحہ سے لیس اور ٹریننگ دی جائے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کی بھر پور کوشش جاری رکھیں گے اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی کو یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل جائز ہیں ان کے حل کیلئے بھر پور کوشش کرینگے۔