اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

بدھ 14 نومبر 2018 23:18

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 22 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔بدھ کو سابق وزیر خزانہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر شریک ملزم سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران سعید احمد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ استغاثہ کے گواہ طارق جاوید میرے موکل سے متعلقہ نہیں ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہ طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :