لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے ملتوی شدہ پرچہ جات کا انعقاد

بدھ 14 نومبر 2018 23:19

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ (ضمنی )امتحان 2018 کے ملتوی شدہ کمپیوٹر سائنس و سوشیالوجی کے پرچہ جات اپنے شیڈول کے مطابق 14نومبر بدھ کو منعقد ہوئے، لاہور بورڈ کے شیڈول کے مطابق آج 15نومبر جمعرات کو انگلش (لازمی) کا امتحان لیا جائیگا، جبکہ کل 16نومبر جمعتہ المبارک کو مطالعہ پاکستان (لازمی )، ایجوکیشن اور شماریات (کامرس گروپ) کا امتحان منعقد ہوگا، دریں اثناء ملتوی پرچہ جات دینے والے طالب علموں کی معاونت کے لیے لاہور بورڈ کے متعلقہ سیکشن 16نومبر شام 6:00بجے تک کھلے رہیں گے، لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ (ضمنی) کے عملی امتحانات 17نومبر تا یکم دسمبرتک لئے جائیں گے،اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات نے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :