Live Updates

جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے پہلا بڑا عملی قدم

حکومت نے جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 14 نومبر 2018 20:52

جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے پہلا بڑا عملی قدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے پہلا بڑا عملی قدم، حکومت نے جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے عمل اقدامات کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اقتدار میں آ کر جنوبی پنجاب سمیت ملک میں دیگر نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اسی باعث تحریک انصاف جنوبی پنجاب سے اکثریتی نشستوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ اب تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حکومت نے جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر خاص افتخار درانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے جلد سے جلد ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے لاہور کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ جبکہ بعد ازاں سیکرٹریٹ کا قیام ہی جنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔ حکومت نے نئے صوبوں کے قیام کیلئے جو وعدہ کیا تھا اسے ضرور پورا کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات