برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے زندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں

نجی اور عوامی تقریبات میں شرکت کی، شاہی محل کی جانب سے برطانوی راج کے وارث کی گھر والوں کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی گئی

بدھ 14 نومبر 2018 23:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر نجی اور عوامی تقریبات میں شرکت کی، شاہی محل کی جانب سے برطانوی راج کے وارث کی گھر والوں کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں اپنی دوسری اہلیہ، بیٹوں، بہوؤں اور پوتوں کے ساتھ موجود تھے ملکہ برطانیہ کی جانب سے دی گئی پارٹی سے قبل شہزادہ چارلس اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے جس میں ان 70 موثر ترین شخصیات کا اعلان کیا جائے گا جو اپنی عمر کے 70ویں سال میں داخل ہوئیں۔

(جاری ہے)

شہزادہ چارلس 14 نومبر 1948 کو ملکہ الزبتھ اور پرنس آف ویلز کے ہاں پیدا ہوئے، چارلس کی پیدائش سے چار سال قبل ملکہ الزبتھ اپنے والد کنگ جارج 6 کی وفات کے بعد تخت نشین ہوئیں۔شہزادہ چارلس نے بطور برطانوی تخت وتاج سنبھالنے کے لیے اپنے سابقہ پیشواؤں کی نسبت لمبا انتظار کیا، وہ برطانوی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر والے شہنشاہ تصور کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ میرے نانا کی جواں سال موت کے بعد جب میری والدہ نے تخت سنبھالا تو میں چار سال کی عمر میں ہی برطانوی تخت کا وارث بن گیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :