اہل کراچی جشن عید میلاد النبی کی تیاریوں میں بھی سب سے آگے ہیں، مفتی محمد قاسم فخری

اس بار آقا مصطفیٰ ﷺ کا میلاد ایک نئے انداز میں تجدید عہد وفا کے ساتھ منایا جائے گا، کے الیکٹرک اس ماہ میں کم از کم اپنی کارکردگی کو درست کرے، پارلیمانی لیڈر تحریک لبیک پاکستان سندھ اسمبلی

بدھ 14 نومبر 2018 23:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ اہل کراچی جشن عید میلاد النبی کی تیاریوں میں بھی سب سے آگے ہیں اس بار آقا مصطفیٰ ﷺ کا میلاد ایک نئے انداز میں تجدید عہد وفا کے ساتھ منایا جائے گا۔ کے الیکٹرک اس ماہ میں کم از کم اپنی کارکردگی کو درست کرے۔

وہ بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے تحت بلدیہ ٹاؤن میں گھر گھر خواتین کے محفل میلاد و درود شریف کی محافل کا انعقاد نیک شگون ہے۔

(جاری ہے)

مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ ملک میں فتنہ یہودیوں کی حمایت کی تحریک نہ صرف نظریہ پاکستان کے منافی ہے بلکہ 1973 کے اسلامی آئین کے خلاف ایک گہری سازش ہے اسلامیان پاکستان ایسی سازشوں کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے بلکہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے سب کچھ قربان کرکے بھی محمد کے دین کو تخت پر لاکر ہی دم لیں گے،مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ نگاہ عشق ومستی میں سرکار دو عالم کی ذات اقدس ہی اول وآخر ہیں پورا ملک یہودیوں اور ہندوؤں کے ایجنٹوں کے خلاف کمر بستہ ہوچکا ہے آسیہ کا فیصلہ شریعت کے مطابق نہ ہواتو ملک میں حکومت کے عید میلادالنبی کی نمائشی پروگرام حکمرانوں کو خدا کے غیض و غضب سے بچا نہیں سکیں گے۔

#