کراچی، سید مصطفیٰ کمال کی صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پریس کلب میں صحافیوں کی جانب سے جاری 5 روزہ دھرنے میں شرکت

بدھ 14 نومبر 2018 23:33

کراچی، سید مصطفیٰ کمال کی صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے  پریس کلب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پارٹی کے نمائندہ وفد نے پریس کلب میں صحافیوں کی جانب سے جاری 5 روزہ دھرنے میں شرکت کی۔ وفد کے شرکائ میں پارٹی رہنماؤں میں سید حفیظ الدین، آسیہ اسحاق، اراکین شعبہ نشرو اشاعت محمد ذوہیب میمن، محمد اسد شیخ اور محمد مزمل علوی شامل تھے۔

(جاری ہے)

پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنے کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے سید حفیظ الدین نے کہا کہ پریس کلب پاکستان میں آزادی صحافت اور ملک کے لیے صحافیوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کی علامت ہے جس کے تقدس کو پامال کرنے کی پرزور مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر آسیہ اسحاق نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد میں انکے ساتھ شامل ہیں۔#

متعلقہ عنوان :