سکھر پولیس کا ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سرچنگ/کومبنگ آپریشن ، 20 مشتبہ افراد زیرحراست

بدھ 14 نومبر 2018 23:35

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سکھر پولیس کا 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سرچنگ/کومبنگ آپریشن ، 20 مشتبہ افراد زیرحراست اور 30 غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں لوڈر چالان کیے گئے، پولیس اعلامیہ کیمطابق سکھر پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں چوراہوں پر سرچ / کومبنگ آپریشن، اسنیپ چیکنگ کی ، سرچنگ/کومبنگ آپریشن کے دوران تمام ھوٹلز، سرائے، وین و بس اسٹاپ، مسافر خانے،ریلوے اسٹیشن سمیت عام شاہراہوں پر تلاشی لی گئی متعلقہ کوائف چیک کیے گئے، مسافروں، عارضی رہائش پذیر افراد، مشکوک گاڑیوں مسافر بسوں، اور موٹر سائیکلوں کے کوائف کی چھان بین بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

دوران کومبنگ آپریشن 20 مشکوک افراد کو زیرحراست لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ 30غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں چالان 40 سے زائد گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹد گلاسس، گلوبس اتارے گئے،سرچ آپریشن نواں گوٹھ، بچل شاہ، روہڑی پرانہ سکھر و دیگر علاقوں میں کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف خارجی و داخلی راستوں پہ اسنیپ چیکنگ و تلاشی لی گئی ، ایس ایس پی سکھر کے مطابق سرچ آپریشن، اسنیپ چیکنگ کا مقصد ماہ ربیع الاول کے دوران ضلع میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم سے آہنی ہاتھوں نمٹنا ہے۔

متعلقہ عنوان :