وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جمعہ کو اراکین اسمبلی سے ملاقات کرینگے

بدھ 14 نومبر 2018 23:37

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جمعہ کو اراکین اسمبلی سے ملاقات ..
پشاور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جمعہ کو صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے کے درمیان صوبائی اراکین اسمبلی سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے جن میں مختلف علاقوں سے نو منتخب اراکین اسمبلی سے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے اور ممبران سے ان کے جلد از جلد حل کے بارے میں طریق کار وضع کرنے کی ہدایت اور گفت و شنید کریں گے۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ کے بعد وزیر اعلیٰ کا مٹہ سوات کا دورہ بھی متوقع ہے جس میں مختلف ترقیاتی و دیگر امور کا موقع پر جائزہ لیں گے۔