خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانا ت2018 کے نتائج کااعلان کردیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:37

پشاور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانا ت2018 کے نتائج کااعلان کردیا ۔ مذکورہ امتحان میں خیبر پختونخوا کے کے ایم یو کے ساتھ الحاق شدہ سولہ سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے کل1976طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں 1469نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیاب طلباء وطالبات کامجموعی نتیجہ74فیصد رہا۔

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے سالانہ امتحان میں خیبرگرلز میڈیکل کی طالبہ فرح افشین نی528نمبروں کے ساتھ پہلی اورخیبر میڈیکل کالج پشاورکے طالب علم محمد نعمان نے 527نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ خیبرگرلز میڈیکل کالج کی نعیمہ طارق اور خیبرمیڈیکل کالج کے محمد صبیح نی524 نمبر لے کرمشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس کے مذکورہ سالانہ امتحان میں خیبر میڈیکل کالج کا نتیجہ95فیصد،ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا87فیصد،سیدو میڈیکل کالج سوات کا83فیصد،گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کا نتیجہ89 فیصد، خیبرگرلز میڈیکل کالج حیات آباد پشاور کا مجموعی نتیجہ93 فیصد،کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ کا نتیجہ 89 فیصد،بنوں میڈیکل کالج بنوں کا نتیجہ75 فیصد،باچا خان میڈیکل کالج مردان کا نتیجہ89فیصد،وومن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا نتیجہ58 فیصد، رحمان میڈیکل کالج حیات آباد پشاور کا نتیجہ93فیصدرہا۔

اس طرح ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا نتیجہ33 فیصد ،جناح میڈیکل کالج پشاورکا نتیجہ 36فیصد ، پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج پشاور کا نتیجہ80فیصد، الرازی میڈیکل کالج پشاورکا نتیجہ 17فیصد،نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن حیات آباد کا نتیجہ 76فیصد جبکہ نوشہرہ میڈیکل کالج نوشہرہ کا نتیجہ81فیصد رہا۔