Live Updates

پی ٹی آئی حکومت ان اشتہارات کے بقایا جات اداکرنے جارہی ہے جو مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف اخبارات میں شائع کرائے، افتخار درانی

بدھ 14 نومبر 2018 23:39

پی ٹی آئی حکومت ان اشتہارات کے بقایا جات اداکرنے جارہی ہے جو مسلم لیگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے اشتہارات کے کوئی بقایا جات نہیں ہیں ،پی ٹی آئی حکومت ان اشتہارات کے بقایا جات اداکرنے جارہی ہے جو مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف اخبارات میں شائع کیے تھے ،یہ تاثر غلط ہے کہ اشتہارات کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے میڈیا ہائوسز سے ملازمین کو نکالا جارہا ہے ،اشہارات کے بقایا جات 3ارب روپے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے اخبارات میں اشتہارات کے کوئی بقایا جات نہیں ہیں ،کے پی کے میں بھی جو اشتہارات جاری ہوئے تھے ان کی بروقت ادائیگی ہوئی ہے وہاں بھی بقایا جات نہیں ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر اشتہارات کے بقایاجا ت ادائیگی کا عمل شروع ہوا ہے وہ بقایا جات بھی مسلم لیگ ن کے ان اشتہارات کے ہیں جو پی ٹی آئی کے خلاف شائع کرائے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے طرز پر وفاق میں بھی اشتہارات میں توازن کی پالیسی لائی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات