آسیہ مسیح کے معاملہ میں حکومت فوری اقدامات کرے، قائدین وفاق المدارس العربیہ پاکستان

بدھ 14 نومبر 2018 23:44

آسیہ مسیح کے معاملہ میں حکومت فوری اقدامات کرے، قائدین وفاق المدارس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، مولانا انوار الحق، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ آسیہ مسیح کے معاملہ میں حکومت فوری اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آسیہ مسیح کے کیس پر حکومت نظرثانی اپیل دائر کرے، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیا جائے جس میں شریعت کورٹ کے ججز کو بھی شامل کیا جائے، آسیہ کیس کے سلسلہ میں اسلامی نظریاتی کونسل اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے رائے لی جائے، آسیہ مسیح کا نام فی الفور ای سی ایل میں ڈالا جائے، قومی اتفاق رائے سے تیار ہونے والے انسداد توہین رسالت قانون میں کسی قسم کی ترمیم نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کا معاملہ ہمارے دین و ایمان اور عقیدہ و نظریہ کا معاملہ ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل اور تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام سے بھی اس حوالے سے رائے لی جائے۔