پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ زلزلے سے لرز اٹھا

muhammad ali محمد علی بدھ 14 نومبر 2018 22:16

پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ زلزلے سے لرز اٹھا
پنجگور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 نومبر 2018ء) پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ زلزلے سے لرز اٹھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کے مختلف علاقے مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ بدھ کی شب کو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے شدید جھٹکے پنجگور اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ خوف زدہ حالت میں مسلسل اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :