مال روڈ پر جمیعت علمائے اسلام کا ملین مارچ، متعدد تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 نومبر 2018 22:26

مال روڈ پر جمیعت علمائے اسلام کا ملین مارچ، متعدد تعلیمی ادارے بند ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) لاہور میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے تحت ہونے والے ملین مارچ کے باعث متعدد تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ذرائع کے مطابق بروز جمعرات کو دن 12 بجے مال روڈلاہور پر شہریان لاہور تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں بھر پور شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے ۔

ملین مارچ کی قیادت متحدہ مجلس پاکستان کے مرکزی قائدین سمیت مذہبی ، سیاسی اور سماجی رہنماء کریں گے۔ تحفظ نامو س رسالت ملین مارچ میں علماء ، وکلاء ، طلباء ، تاجر برداری ، اساتذہ کرام ، دینی ، سیاسی اور سماجی تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں شہر بھر کی مذہبی ، سیاسی اورسماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

علماء ، وکلاء ، طلبہ ، تاجر رہنمائوں ، تعلیم اداروں کے سربراہوں ، مارکیٹس یونین کے عہدیداروں، دینی و سیاسی کارکنوں و سماجی تنظیموں نے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میںبھر پور شرکت کی یقین دہانی اور اپنے ممکن تعائون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر مال روڈ کے گرد و نواح میں واقع تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کا اولڈ کیمپس بھی ملین مارچ کے باعث بند رہے گا۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی خرم شہزاد نے پنجاب یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس کو بند رکھنے کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری جانب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور بھی اس موقع پر بند رہے گی۔