آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پریس کلب کراچی کے باہر 2 بچوں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:47

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پریس کلب کراچی کے باہر 2 بچوں کے احتجاج ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پریس کلب کراچی کے باہر 2 بچوں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا،ترجمان کے مطابق بچے اپنی والدہ کے مبینہ لاپتہ ہونے اور متعلقہ پولیس کے عدم تعاون پر پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے تھے،ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نیاحتجاج پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے وقوعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ سید کلیم امام کی طرف سے پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ بھی طلب کی ہے،آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ خاتون کے مبینہ لاپتہ ہونیکے واقعہ کی انکوائری اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :