کراچی کے 2 بڑے نجی اسکولز کی رجسٹریشن معطل کردی گئی

اضافی فیسوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز کرنے پر کارروائی کی گئی

بدھ 14 نومبر 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) کراچی کے 2 بڑے نجی اسکولز کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ، اضافی فیسوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز کرنے پر کارروائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے کراچی کے دو پرائیویٹ اسکولزسسٹم کے 115 کے قریب اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی ہے فیسوں کی مدمیں وصول کی گئی رقم واپس کرنے تک رجسٹریشن معطل رہے گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے اسکولوں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے 5 مرتبہ لیٹرز لکھے لیکن انہوں نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، سات دن کے اندر اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوا تو رجسٹریشن واپس بحال ہوجائے گی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اگر عدالتی احکامات پر سات دن کے بعد بھی عملدرآمد نہیں ہوا تو پھر جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ اسکولز کو سیل کرکے ڈی رجسٹر کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسکولوں نے متعدد نوٹسز کے باوجود اضافی فیس کی رقم سپریم کورٹ رجسٹری کو نہیں دی گئی، اسکولز کو بھیجے گئے نوٹسز میں تاریخ کی غلطی 14 نومبر کے بجائے ستمبر لکھ دیا گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی جی اسکولزمینجمنٹ منصوب صدیقی کا کہنا تھا کہ دونوں اسکولز کو کئی باریاددہانی کرائی گئی تھی سپریم کورٹ کے حکم پر عملدر آمد کیا ہے، عدالتی احکامات پرفیسوں کی رقم واپس دی گئی تورجسٹریشن بحال کردیں گے۔ منصوب صدیقی کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن معطلی سے تدریسی عمل پرکوئی فرق نہیں پڑے گا، ہمارے پاس جونوٹس کی کاپی ہے اس میں تاریخ درست ہے، تعلیمی ادارے قانون کے مطابق چلیں گے۔