شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایک نجی اسکول کا طالب علم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا

اسکول انتظامیہ کے مطابق بچے کو مرگی کا دورہ پڑا تھاالبتہ اہل خانہ نے بچے کے ایسے کسی بھی مرض میں مبتلا ہونے کی تردید کر دی

بدھ 14 نومبر 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایک نجی اسکول کا طالب علم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں ایک نجی اسکول کا طالب علم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیاپراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے طالب علم کا نام محمد زونین ولد محمد خرم تیسری جماعت کا طالب علم تھا اسکول انتظامیہ کے مطابق طالب علم کینٹین کی لائن میںکھڑا تھا کہ اچانک وہ گر کر بے ہوش ہوگیا بچے کے بے ہوش ہونے کی اطلاع نے سراسمیگی پھیلا دی اسکول انتظامیہ کے مطابق اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اسکول انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بچے کو مرگی کا دورہ پڑا تھاالبتہ اہل خانہ نے بچے کے ایسے کسی بھی مرض میں مبتلا ہونے کی تردید کر دی ہے اسکول انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم کروانے کی تجویز دی گئی جسے پراسرار طور پر جاں بحق ہونیوالے ننھے طالب علم کے اہل خانہ کا موقف تھا کہ بچے کو مزید تکلیف نہیں دینے چاہتے جبکہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے موقف دینے سے انکار کر دیا گیا ہیپولیس نے بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ تاحال واقعہ کی ایف آر درج نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکولیگل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ یہ بھی واضح ہوجائے گا کہ بچے کی موت کیسے ہوگئی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی ہی کے اسکول میں ایک طالب علم چھت سے گر کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ پولیس نے بچے کی موت کو خودکشی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :