نیب نے کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گرفتار کرلیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) نیب نے کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹرز پر 12 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو سندھ نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سید مظہر علی شاہ اور پرویز اختر خان کو 12 کروڑ روپے رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو کریم آباد ہاو سنگ سوسائٹی میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ نیب حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کا ریکارڈ قبضے میں لیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر جون 2015 میں رینجرز اور اسی سال دسمبر میں نیب نے چھاپوں کے دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لیا تھا۔نیب نے چائنہ کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی حراست میں لیا تھا۔