لاہور کے شہری غضب ناک چیلوں کا شکار ہونے لگے
چیلیں شکار کی تلاش میں شہریوں کو نشانہ بنانے لگیں
سید فاخر عباس بدھ 14 نومبر 2018 22:58
(جاری ہے)
تاہم اس حوالے سے تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ چیلیں اب انسانوں پر حملہ آور ہونے لگی ہیں۔لاہور کے متعدد شہری اب تک ان چلیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ چیلیں شکار کی تلاش میں لوگوں پر حملہ آور ہوتی ہیں اور چھوٹوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی نشانے بنانے لگیں۔بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق چیلوں کے حملے کے حوالے سے عام لوگوں میں متفرق خیالات پائے جاتے ہیں۔ مگر عام لوگ چیلوں کے اس خاص رویے کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ دراصل چیلیں حملے کیوں کرتی ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے ڈائریکٹر حماد نقی خان کے مطابق چیلوں کے شہریوں پر حملے کی وجہ لاہور کے مضافات بالخصوص دریائے راوی میں پھینکا جانے والا صدقے کا گوشت ہے۔ راوی کے دونوں پلوں کے ساتھ ساتھ بنے فٹ پاتھ پر آپ کو درجنوں ایسے مرد اور خواتین کھڑے دکھائی دیتے ہیں جن کے ہاتھ میں ایسی ڈھیروں تھیلیاں ہوتی ہیں جن میں تین سے چار بوٹیاں موجود ہوتی ہیں۔ پل سے گزرنے والے لوگ یہاں رک کر یہ گوشت خرید کر بطور صدقہ دریا میں پھینک دیتے ہیں۔ پل کے ارد گرد بجلی کے مختلف کھمبوں پر چیلوں نے اپنے آشیانے بنا رکھے ہیں۔ جہاں سے ان کی تیز نظر راہگیروں کی ہر نقل و حرکت پر ہوتی ہے۔ جونھی کوئی موٹر سائیکل یا گاڑی گوشت پھینکنے کے لیے رکتی ہے، چیلیں اڑتی ہوئی اس کی جانب لپکتی ہیں اور پھر فضا میں پھینکے جانے والے گوشت کو اچکنا شروع کر دیتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.