سپیشل افراد خصوصی توجہ کے طالب ومستحق ہیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 14 نومبر 2018 23:50

پاکپتن۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) حکومتی پالیسی کے مطابق سپیشل افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں ، سپیشل افراد خصوصی توجہ کے طالب ومستحق ہیں،معاشرے کے کمزور طبقات کی بلا امتیاز خدمت حکومت کا ویثرن ہے ، محروم معشیت لوگوں کی ہر ممکن طریقے سے خدمت کی جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی ریڈرسل کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بابر سیلمان ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر عطیہ کاشف ، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفسیر شبیر الحسن ، سپیشل افراد کے نمائندے طاہر برفی سمیت متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عطیہ کاشف نے سپیشل افرادکی بحالی کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ رجسٹریشن کیمپ پر8320 افراد کو خدمت کارڈ کیلئے رجسٹر کیا گیا ہے اور ابتک 4200 معذور افراد کو معذوری کے سرٹفیکیٹ جاری کیے جا چکے ہیں ،پہلے مرحلے میں104 اور دوسرے مر حلے میںابتک466 معذوار افراد کو خدمت کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں ،سب سے پہلی18 نابینا افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا ہے ، 2016 ؁ میں13 افراد کو اور مجوعی طور پر 38 افراد کو مختلف محکموں میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا ہے ، 5 نابینا افراد کو بد ستور ڈیلی ویجز پر تعینات کیا گیا ہے ، 5 ڈیلی ویجز ملازمین کے علاوہ مزید25 معذور افراد کو محکمہ سوشل ویلفیئر میں ڈیلی ویجز پر ملازمت فراہم کی گئی ہے اور اب بھی29 معذور افرادڈیلی ویجز پر تعینات ہیں ،ضلعی بیت المال کمیٹی پاکپتن کی جانب سے ابتک131 معذور افراد کو تقریبا700000 روپے کی مالی معاونت بھی فراہم کی گئی ہے ، ضلعی سطح پر معذور افراد کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ریڈرسل کمیٹی قائم کی گئی ہے جو کہ معذور افراد کے مسائل کومقامی سطح پر حل کرنے کیلئے اقدامات کرتی ہے ، ، ضلعی سطح پر مختلف محکمہ جات کی طرف سے خالی آسامیوں کا جو بھی اشتہار آتا ہے ،اس بارے میں معذور افراد کو آگاہی فراہم کی جاتی ہے اور معذور کوٹہ کے تحت اپلائی کروایا جاتا ہے ، حکومت پنجاب کی طرف سے ہر ضلع میں 5 معذور افراد کو بطور سوشل نیڈ آفسیر بھرتی کیا گیا ہے جوکہ معذور افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہوتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے قیوم قدرت کو ہدایات جاری کیں کہ تمام معذور افراد کو سفر کیلئے ٹرانسپورٹ کارڈ کے اجراء کیلئے اقدامات کریں اور تمام محکمہ جات میں معذور افراد کے کوٹہ کے تحت بھرتی کی جائے ، ضلعی ریڈرسل کمیٹی میں سپیشل ایجو کیشن ، ایجو کیشن ، ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ٹیوٹا ، لیبر ، ،انڈسٹری کے محکمہ جات کی بھی نمائندگی ہونی چاہیے ، آئندہ اجلاسز میں ان محکمہ جات کے افسران کی شرکت کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔