ذیابیطس سے بچائو کے لئے زندگی کے معمولات تبدیل کرناضروری ہیں، ماہرین

بدھ 14 نومبر 2018 23:53

ملتان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں بدھ کے روز انسداد ذیابیطس کاعالمی دن منایاگیا۔اس موقع پرعوام میں شعورکی آگاہی کے لئے یونیورسٹی میں خصوصی تقریب منعقدہوئی ۔جس میں مختلف ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے شوگرچیک کرنے کیلئے خصوصی سٹال لگائے گئے تھے۔ڈاکٹروںکے پینل نے اس موقع پرمریضوں کے مختلف سوالوںکے جواب دیئے ۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرمصطفی کمال پاشانے ذیابیطس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پرروشنی ڈالی انہوںنے کہاکہ اس مرتبہ اس دن کاموضوع( ذیابیطس اورخاندان ہے )۔انہوںنے کہاکہ اس موضوع کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ذیابیطیس کامرض مختلف خاندانوں میں پھیلتاہے اس لئے ہمیں اپنی اوراپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کرنے چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مرض کہ بروقت تشخیص علاج ،معتدل خوراک اور ورزش ہمیں بہت سے مسائل سے بچاسکتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس مرض کے نتیجے میں بلڈپریشراورعارضہ قلب جیسے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں ۔انہوںنے اس بات پرزوردیاکہ صحت مندرہنے کیلئے ہمیں معمولات زندگی تبدیل کرنے چاہیں ۔قبل ازیں اس موقع پرایک واک ہوئی جس میں ڈاکٹروں ،نرسوں اورہسپتال کے دیگراہلکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :