برطانیہ کے پہلے اوندھے گھر کے الٹے دروازے عوام کےلیے کھول دئیے گئے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 نومبر 2018 23:44

برطانیہ کے پہلے اوندھے گھر کے الٹے دروازے عوام کےلیے کھول دئیے گئے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ کے گھر   اوندھے ہوتے یعنی چھت فرش کی جگہ اور فرش چھت کی جگہ ہوتا تو کیا ہوتا۔  اگر آپ نے ایسا منظر تصور میں نہیں دیکھا تو ان تصویروں کو دیکھ لیں۔اگر آپ چاہیں تو خود بھی برطانیہ کے اس پہلے اوندھے گھر   میں داخل  ہو کر دیکھ سکتےہیں۔

بورنموتھ، ڈورسٹ میں واقع اس گھر میں داخل ہونے کےلیے فیس 4 پاؤنڈ ہے۔

اس فیس کے بدلے آپ اس گھر میں بہت ہی زبردست سیلفیز بنا سکتےہیں۔ اس گھر میں ہر چیز ہی اوندھی ہے۔

(جاری ہے)

اس  گھر کی دو منزلیں ہیں۔ اس گھر  کے فرنیشڈ کمروں میں  آفس، لیونگ روم، بیڈ روم اور باتھ روم شامل ہیں۔

اپ سائیڈ ڈاؤن ہاؤس یوکے کے سی ای او ٹم ڈرس کے مطابق یہ گھر لکڑی کے تختوں سے لیگو کی طرز پر بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے، جو اب ان کے پارٹنر ہیں، نے انہیں برطانیہ میں اپ سائیڈ ڈاؤن ہاؤس متعارف کرانےکے لیے رابطہ کیا۔ اس طرح کا ایک گھر نو ماہ میں لیتھونیا میں بنایا جا چکا ہے۔یہ گھر جون 2019 تک یہاں موجود رہے گا۔


متعلقہ عنوان :