کوئٹہ ، لاپتہ افراد کے بازیابی سے ہی بلوچستان کا 80فیصد مسئلہ حل ہو گا،بلوچستان نیشنل پارٹی

بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے،بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات کو ترجیح دی جائے ،بیان

بدھ 14 نومبر 2018 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے لاپتہ افراد کے بازیابی سے ہی بلوچستان کا 80فیصد مسئلہ حل ہو گا بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا اور اپنا سیاسی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا مختلف علاقوں میں بھوک ہڑتالی کیمپوں میں ہزاروں لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مقصد بھی انہیں باور کرانا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سامنے بلوچستان کے اجتماعی مسائل اہمیت کے حامل ہیں جن میں لاپتہ افراد کی بازیابی اولین ترجیح ہے بی این پی 2002ء سے اصولی موقف پر قائم ہے بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات کو ترجیح دی جائے سیاست بلوچ عوام کے امنگوں کے مطابق کی اور کرتے رہیں گے معاشرے سے ناانصافیوں اور محرومیوں کے خاتمے کی جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ بلوچستانی عوام کو خوشحالی کی جانب لے جایا جا سکے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری جدوجہد عوام کے وسیع تر مفادات کی خاطر ہے چھ نکات میں ہمارے انفرادی نکات نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کیلئے ہیںپارٹی نے وزارتوں کی بجائے اجتماعی مسائل کو حل کرنے پر زور دیا بیان میں کہاگیا ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اگر کوئی کسی بھی جرم میں ملوث ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش اور انہیں ٹرائل کا موقع دیا جائے لاپتہ افراد کے لواحقین ذہنی کوفت سے دوچار اور سراپا احتجاج ہیں بیان میں کہا گیا کہجمہوری سیاسی جماعت ہونے کے ناطے عوام کے احساس و مشکلات کے حل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اس سے قبل جتنے بھی حکمران آئے انہوں نے ذاتی اور گروہی مفادات کو ترجیح دی جس کی وجہ سے آج حالات اس نہج پر پہنچے بلوچستان کو قومی دھارے میں لانے اور جمہوری اداروں پر اعتماد کو یقینی بنانے کیلئے یہ امر لازمی ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے کیونکہ بلوچستان کا سب سے اہم مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے حکومت وقت اور ارباب و اختیار اس حوالے سے فوری اقدامات کریں تاکہ بلوچستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں سیاست کو عبادت کا درجہ دیتی ہے ہمارے سیاست کا محور و مقصد بھی یہی ہے کہ بلوچستان کے بلوچ ‘ پشتون ‘ پنجابی ‘ ہزارہ اور تمام اقوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں بیان کے آخرمیں تمام لاپتہ افراد چاہے کسی بھی قوم مذہب سے تعلق ہو ان کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے مسئلہ انسانی حقوق کے حوالے سے اہم ایشو ہے ۔