Live Updates

ملک کو درپیش حالیہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ، عامر محمود کیانی

وفاقی وزیر برائے ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

جمعرات 15 نومبر 2018 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی نے ملک کو درپیش حالیہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم، صحت، معیشت سمیت دیگر شعبوں کو بہتر بنانے اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر اہم اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا برا حال ہوا، گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں اقتصادی چیلنجز کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت اور موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قومی دولت کی بچت کے لیے سادگی و کفایت شعاری کو اپنایا ہے اور وزیراعظم عمران خان سمیت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بہت کم پروٹوکول استعمال کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات