پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے بورڈآف کمشنرز کا 40واں اجلاس

کمیشن کو مزید فعال بنانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل،کام جلدمکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 15 نومبر 2018 00:10

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو مزید فعال بنانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیںہیںجو مختلف امورکا جائزہ لینے بعد ان پر جلدکام شروع کر دیں گی ۔اس کا فیصلہ چیئرپرسن ڈاکٹر عظیم الدین زاہدلکھوی کی سربراہی میں گزشتہ روزہونے والے بورڈ آف کمشنرزکے 40ویں اجلاس میں کیاگیا،جس میںکمشنرز حسین نقی ، برگیڈئیر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر ثمینہ رباب، عنبرین عرفان ، شفقت محمودچوہان، ڈاکٹر اعجاز احمد بھٹی اورسید علی اکبرنے شرکت کی۔

اس سے قبل چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے بورڈکوپچھلی میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں پر پیش رفت اورکمیشن کے مختلف محکموں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈاکٹر عظیم الدین زاہدلکھوی نے کمیٹیوں کو اپنے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس امر کا اعادہ بھی کیا کہ موثر حکمت عملی اور مسلسل کوششوں سے کمیشن کی کارکردگی اور کام کو مزیدآگے بڑھایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ علاجگاہوں میں فراہمی ِصحت کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد سے تمام لوگوں کو علاج ومعالجہ کی یکساںسہولیات میسر ہونگی اور کمیشن معیارات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔ بورڈکو عطائیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں بھی تفصیلاًبتایا گیا۔ بورڈ نے تمام اقسام کے عطائیوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کو سراہا ۔ ڈاکٹرلکھوی نے کمیشن کے متعلقہ محکموں کو زیرِسماعت شکایات کو جلد ازجلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :