سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے اضافہ

جمعرات 15 نومبر 2018 00:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالرز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1200ڈالرز کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میںاضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافے سے 61450،دس گرام سونے کی قیمت343روپے اضافے سے 52683روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :