Live Updates

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی حکومتوں کی کارکردگی پر نکتہ چینی

جمعرات 15 نومبر 2018 02:50

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پیپلز پارٹی اور (ن) ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کی کارکردگی پر نکتہ چینی کی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے ماضی کی حکومتوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں جس کے اپوزیشن کو جواب دینے چاہیئں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسیہ مسیح کے معاملے پر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں ہے، اس پر سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے حکومت آئین کے تحت اس پر عملدرآمد کی پابند ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ پیچیدہ ہے، مثبت پیشرفت چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو امریکہ سے تعلقات خراب تھے جو اب بہتر ہو رہے ہیں، پومپیو کے دورہ پاکستان کے بعد تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے منصوبوں پر شہباز شریف کو چیئرمین کیسے لگا سکتے ہیں اسلیے نواز شریف کے منصوبوں کے آڈٹ تک چیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ہمارا ہونا چاہیئے، اسی طرح جب ہمارے منصوبوں کا آڈٹ ہو تو شہباز شریف یا بلاول بھٹو کو چیئرمین بنا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات