Live Updates

سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پنجاب اسمبلی میں پولنگ شروع

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 15 نومبر 2018 09:31

سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پنجاب اسمبلی میں پولنگ شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2018ء) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگیا، ان نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید کا تحریک انصاف کے ولید اقبال سے مقابلہ ہوگا جبکہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اور ن لیگ کی سائرہ افضل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں 369 اراکین حق رائے دہی استعمال کریں گے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے تاحال حلف نہیں اٹھایا اس لیے وہ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔یہ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات