شاہد آفریدی نے گولی کھا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے کشمیریوں کا دل دکھایا

معروف صحافی اوریا مقبول جان نے کرکٹر شاہد آفریدی کوکشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی نفی کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 نومبر 2018 10:59

شاہد آفریدی نے گولی کھا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے کشمیریوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) گذشتہ روز شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق دئیے گئے بیان نےسوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔شاہد آفریدی نے کشمیر کے مسئلےپر پاکستان کے موقف کی نفی کر دی تھی۔ اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی تو کرکٹ کے میدان میں بھی ٹھیک نہیں کھیل پاتا وہاں بھی آؤٹ ہو جاتا تھا۔

ایک طرف کشمیر پاکستان کو کہہ رہا ہے کہ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں ہم پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کر گولیاں کھاتے ہیں۔لیکن شاہد آفریدی تو بیوقوف کا بچہ ہے یہ اس چیز کی نفی کر رہا ہے۔مجھے شاہد آفریدی کی محب الوطنی پر کوئی شک نہیں لیکن انہوں نے بیان دیا کہ ہم سے چار صوبے نہیں سنبھالے جاتے اس پر کوئی معافی نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

اسکا بیان ایسا ہی ہے کہ کہ میرا باپ مجھ سے بہت پیار کرتا ہے لیکن میرا باپ بہت ذلیل آدمی ہے۔

میری ماں بہت اچھی ہے لیکن اسکا کریکٹر ٹھیک نہیں ہے۔خیال رہے پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔ لندن میں شاہد خان آفریدی نے ایک تقریب میں شرکت ہوئے متنازعہ بیان داغ دیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشمیر کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کشمیر کو حاصل کرنے کا خواہشمند نہیں ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتا، پھر کشمیر کیسے سنبھالے گا۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر نہ بھارت جو دو نہ پاکستان کو دو، کشمیر کشمیریوں کو دے دو، کشمیریوں کو جینے دیا جائے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو خود مختار علاقے میں رہنے کا حق حاصل ہے۔ اس بیان کے بعد شاہد آفریدی کو ایک جانب پاکستانیوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے، تو دوسری جانب بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کے بیان کو بنیاد بنا کر پاکستان کو ایک ناکام ریاست ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایسے میں شاہد آفریدینے وضاحتی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، انسانیت سب سے بالاتر ہونی چاہیے اور انہیں ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔