روس میں 6.5 شدت کے زلزے کے جھٹکے

جمعرات 15 نومبر 2018 11:10

روس میں 6.5 شدت کے زلزے کے جھٹکے
ماسکو ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) روس کے مشرقی کامچٹکا جزیرہ نما کے قریب جمعرات کی صبح زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

روسی اکیڈمی آف سائنس کی جغرافیائی سروس کامچٹکا شاخ کے مطابق زلزلہ کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح میں محسوس کئے گئے۔روسی اکیڈمی آف سائنس کے ایک نمائندے نے کہا کہ زلزلہ کا مرکز خلیج کامچٹکا کے است کامچتس گاؤں کے جنوب میں 78 کلومیٹر دور 76.2 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔

متعلقہ عنوان :