جامعہ کی ترقی کیلئے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ڈاکٹرگل زمان

جمعرات نومبر 13:10

چکدرہ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرگل زمان نے کہاہے کہ جامعہ کی ترقی کیلئے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،تعلیم اورتحقیق سمیت تمام شعبوں میں مزیدبہتری لانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں ملاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کے زیراہتمام ذرات ،بیالوجی ،آلات اوران کے تکنیک کے موضوع پرمنعقدہ پہلی تین روزہ قومی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹرگل زمان نے کہاکہ انہوں نے یونیورسٹی پبلک سکول کی عمارت کیلئے 26کروڑ69لاکھ روپے ،17ہزارمربع فٹ اراضی پر7کروڑ41لاکھ روپے کی لاگت سے مجوزہ تعمیرمسجداورسائنس بلاک کی تکمیل کیلئے 15کروڑروپے سمیت سوئی گیس کی فراہمی جیسے منصوبے پیش کئے ۔انہوں نے کہاکہ سائنس بلاک کی تکمیل اگلے ماہ مکمل ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :