ملاکنڈ پشتوادبی ایوارڈ کی تقریب 2دسمبرکومنعقدہوگی

جمعرات نومبر 13:10

ملاکنڈ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) ملاکنڈ پشتوادبی ایوارڈ کی تقریب گورنمنٹ شہیدعادل شہزادہائی سکول تھانہ میں 2دسمبربروزاتوارکوہوگی،تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعباداورضلعی لیگی صدرملاکنڈ سجاداحمدخان ہونگے،ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرشیرزمان سیماب اورجنرل سیکرٹری فضل معبودصائم کے مطابق صوبہ بھرسے کتابوں کے مصنفین کوشیلڈز اورسرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے۔