وزیراعظم عمران خان کا ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار، خیبر پختونخوا حکومت کو اسلام آباد پولیس کے ساتھ مل کر انکوائری کا حکم، وزیر مملکت برائے داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات نومبر 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کو فوری طور اسلام آباد پولیس کے ساتھ مل کر انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو اس معاملے کی نگرانی کرنے اور انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔