لگتا ہے آفریدی نے آئی پی ایل کھیلنی ہے جو کشمیر پر ایسا بیان دیا ،ْراجا فاروق حیدر

کشمیر حساس معاملہ ہے ،ْآفریدی کشمیریوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ،ْکشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،ْ تقریب سے خطاب

جمعرات 15 نومبر 2018 13:40

لگتا ہے آفریدی نے آئی پی ایل کھیلنی ہے جو کشمیر پر ایسا بیان دیا ،ْراجا ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے کشمیر کے حوالے سے متنازع ویڈیو بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ لگتا ہے شاہد آفریدی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنی ہے، اسی لیے انہوں نے ایسی باتیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیر حساس معاملہ ہے ،ْآفریدی کشمیریوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ،ْکشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کھلاڑیوں کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے انتخابات قریب ہیں، اس لیے وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔راجا فاروق حیدر نے کہا کہ اقوام عالم بھارتی مظالم سیآگاہ ہیں اور انہیں اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔