بھارتی سرکار نے سلمان خان کو واہگہ بارڈر پر فلم کی شوٹنگ سے روک دیا

فلمساز وں نے فلم کی عکسبندی کے لیے نقلی واہگہ بارڈر بنانے کی تیاری شروع کردی

جمعرات نومبر 13:40

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان ہر بار کچھ نیا کرتے ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان کی فلم کیلئے پاکستان اوربھات کے درمیان واقعہ مشہور واہگہ بارڈر کی نقل تیار کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق سلمان کی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کیلئے کچھ مناظر عکسبند کروانے کیلئے واہگہ باردڑ پر شوٹنگ کی اجازت نہیں ملی چنانچہ فلمساز کی جانب سے نقلی واہگہ بارڈر بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔