استورمیں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی،ڈپٹی کمشنرولی خان

جمعرات نومبر 13:50

استور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنراستورولی خان نے کہاہے کہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال بہت بہترہے ،تمام اموراحسن طریقے سے نمٹائیے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکداروں کوہدایت کی ہے کہ کام کوبروقت مکمل کریں۔انہوں نے کہاکہ خراب موسم کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں میںکچھ تاخیرہوئی تاہم موسم صاف ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے کام تیزی سے جاری ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے مختلف محکموں ،سکولوں اورڈسپنسریوں کادورہ کیاجن کی کارکردگی کوتسلی بخش پایا۔انہوںنے کہاکہ استورمیںجاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی۔

متعلقہ عنوان :