یورپ کی سلامتی ترکی کے بغیر ممکن نہیں ، عمر چیلک

جمعرات 15 نومبر 2018 13:50

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ یورپی فوج سے متعلق مباحثہ ایک بڑے انتشار کی راہ ہموار کرے گا ، یورپ کی سلامتی ترکی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

استنبول میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں زیر بحث "یورپی فوج" ایک ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں آج سے چار پانچ سال قبل کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

عمر چیلک نے کہا کہ یہ موضوع واضح شکل میں ٹرانس اٹلانٹک اتحاد میں رخنہ پڑنے کی عکاسی کر تا ہے۔ یورپ کی سلامتی میں ترکی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو ہو یا یورپی فوج یورپ کی سلامتی ترکی کے بغیر ممکن نہیں ، سلامتی کے کسی بھی ایسے تصور کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکتا جس میں ترکی شامل نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :