ہندو انتہا پسند عناصر خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں، انجینئر رشید

جمعرات نومبر 15:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے جموں خطے میں مسلمانوں کے خلاف مذموم سرگرمیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میں جاری ایک ایک بیان میں کہا کہ ہندو انتہا پسند عاصر جموں خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن انکے مذموم منصوبے کو ناکام بنایا جائے گا۔

انجینئر رشید نے کہا کہ ہندو انتہا پسندوں کو سنگ پری وار کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ مسلمانوں کو مختلف حلیوں بہانوںسے تنگ کر کے منظم طریقے سے انہیں اپنے علاقوں سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔